
سندھ طاس معاہدہ، ثالثی عدالت میں پاکستانی مؤقف درست
سندھ طاس معاہدے کی نگرانی کرنے والی ثالثی عدالت نے پاکستان کے مؤقف کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے معاہدے کو معطل کرنے اور ثالثی کی کارروائی روکنے کی بھارت کی یک طرفہ کوشش کو مسترد کردیا۔ثالثی کی مستقل عدالت (PCA) کا اعلان کردہ فیصلہ پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کو تقویت دیتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کو کسی بھی فریق کی طرف سے یک طرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ بھارت کو معاہدے یا بین الاقوامی قانون کے تحت ثالثی کے عمل میں خلل ڈالنے یا باہمی رضامندی کے بغیر اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔
عدالت نے بھارت کا اعتراض مسترد کر دیا۔ بھارت نے مغربی دریاؤں پر ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹس کی تعمیر سے متعلق ثالثی کی کارروائی کو معطل کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس اقدام کا پاکستان نے 2016 ءسے معاہدے کی خلاف ورزی کے طور پر مقابلہ کیا ہے۔تاہم، ٹریبونل نے نئی دہلی کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ معاہدے میں یک طرفہ طور پر معطلی کی کوئی شق شامل نہیں ہے، اور یہ کہ ثالثی ٹریبونل کسی ایک فریق کے تعاون سے انکار کے باوجود آزادانہ طور پر کام کرتا رہے گا۔
“ثالثی کی کارروائی جاری رہے گی۔ ثالث کے کردار کو کمزور کرنے کی کوششیں معاہدے کی پابند تنازعات کے حل کی شق کی خلاف ورزی ہیں،” فیصلے میں کہا گیا:
عدالت کا تازہ ترین فیصلہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تنازعات کے حل کا طریقہ کار برقرار رہے، اور عدالت معاہدے کے تحت پاکستان کے لیے مختص مغربی دریاؤں پر ہندوستان کے آبی ذخائر کی تعمیرات کی قانونی حیثیت کا جائزہ لے گی۔
انجینیئر ظفر وٹو
27/جون 2025ء
(مصنف کی اجازت سے اُن کی وال سے منقول۔ ایڈمن تِریاق)