
گزشتہ دو دن سے دریائے چناب پر ہیڈ قادر آباد پر برپا سیلابی تاریخ کے اس سب سے بڑے معرکے میں محکمہ آب پاشی کے پنجاب کے افسران اور کارکنان الحمدللہ اپنی ان تھک محنت، عزم وہمت اور بہادری سے سُرخرو ہوکر نکلے ہیں اور بیراج کا یہ آپریشن آنے والی دہائیوں تک آبی ماہرین کو پڑھایا جاتا رہے گا۔
قادِرآباد ہیڈورکس کی ریکارڈ بُک آج سے اپ ڈیٹ کردی گئی۔ آج سے تاریخ کا بلند ترین پانی اخراج 10,77,951 کیوسک ہے جو کل 27-08-2025 کو شام 6 بجے ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل سب سے زیادہ اخراج 9,48,530 کیوسک11-09-1992 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ بیراج 800,000 کیوسک پانی نکالنے کے لیے ڈیزائن ہوا تھا۔
محکمہ آبپاشی کے جن افسران اور عملہ نے کل دن رات قادر آباد بیراج پر اپنے فرائض نبھائے ان سب کے لیے بہت داد۔ آپ نے میرے حافظ آباد اور چنیوٹ کو محفوظ کر لیا۔
ہیڈ قادر آباد تُو اس دھرتی کے سینے پر نئی آب و تاب سے بہتا رہے گا ۔ ان شا اللہ
\
انجینیئر ظفر اقبال وٹو
29 /اگست 2025ء
(مصنف کی اجازت سے اُن کی فیس بک وال سے منقول۔ ایڈمن تِریاق)