
منڈی بہاؤالدین دلیر وں کا علاقہ ہے۔ کل منڈی کی قربانی نے نہ صرف ہیڈ قادرآباد بلکہ ضلع حافظ آباد، چنیوٹ اور درجنوں دیہاتوں کے انسانوں، فصلوں، سڑکوں اور جانوروں کو بچانے کے لیے بہت بڑی قربانی دی ہے۔ خود زیرِ آب آکر دوسروں کے گھروں کو ڈُوبنے سے بچایا ہے۔
ہیڈ قادرآباد کے حفاظتی بند کو توڑنے کا فیصلہ آسان نہ تھا جس کے بعد دریائے چناب کا پانی منڈی بہاؤالدین کے دیہاتوں اور کھیتوں میں داخل ہو گیا۔ ایک ضلعے کی قربانی نے کئی اضلاع کو تباہی و بربادی سے بچا لیا۔
منڈی والو! ہمیں آپ پر فخر ہے۔ ہم آپ کے نقصان کی تلافی نہیں کر سکیں گے بس حکومتِ پنجاب سے اتنی گزارش ہے کہ:
ہمیں بھی یاد کر لینا
جب سیلاب اُتر جائے
انجینیئر ظفر اقبال وٹو
29 /اگست 2025ء
(مصنف کی اجازت سے اُن کی فیس بک وال سے منقول۔ ایڈمن تِریاق)