0

میانوالی کے نثر نگار

میرا میانوالی: منور علی ملک

میانوالی کے نثر نگار

بحمد اللہ تعالٰی مری کا دورہ بخیرو عافیت تمام ہوا۔ مری روانگی سے پہلے میانوالی کے نثر نگاروں کے بارے میں پوسٹس کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا۔ اب اسی کو آگے بڑھاتے ہیں۔

افسانہ نگاری میں میانوالی ملک کی ادبی تاریخ میں نمایاں ہے۔ انڈیا کے دو چوٹی کے افسانہ نگاروں، ہرچرن چاولہ اور رام لعل کا آبائی وطن میانوالی ہی تھا۔

موجودہ ادبی منظرنامے میں مرحوم حامد سراج، حمید قیصر اور وقار احمد ملک قومی سطح پر معروف افسانہ نگار ہیں۔ سماجی معاملات اور انسانی نفسیات کے حوالے سے، ان کے افسانے بہت مؤثرہیں

مرحوم سید نصیر شاہ ترقی پسند تحریک سے وابستہ رہے۔ ان کے افسانے معاشرے میں ہونے والی ناانصافیوں اورغریب طبقے کے استحصال کے خلاف زوردار احتجاج ہیں۔ ان تمام افسانہ نگاروں کے افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔

رہے نام اللہ کا ۔۔۔

منور علی ملک ۔۔۔

3/اگست2025ء

(مصنف کی اجازت سے اُن کی فیس بک وال سے منقول۔ایڈمن تِریاق)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں